Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / رمضان المبارک کے پیش نظر مکہ مسجد اور شاہی مسجد نامپلی میں انتظامات کی ہدایت

رمضان المبارک کے پیش نظر مکہ مسجد اور شاہی مسجد نامپلی میں انتظامات کی ہدایت

حیدرآباد۔14جون(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو د علی نے بلدی برقی اور محکمہ آبرسانی عہدیداروں کے ہمراہ مکہ مسجد‘ شاہی مسجد نامپلی کا دورہ کرتے ہوئے رمضان کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ سید عمر جلیل او ر سی ای او وقف بورڈ تلنگانہ جناب ج

حیدرآباد۔14جون(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو د علی نے بلدی برقی اور محکمہ آبرسانی عہدیداروں کے ہمراہ مکہ مسجد‘ شاہی مسجد نامپلی کا دورہ کرتے ہوئے رمضان کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ سید عمر جلیل او ر سی ای او وقف بورڈ تلنگانہ جناب جلال الدین اکبر بھی موجود تھے۔ جناب محمد محمود علی نے بلدی برقی اور محکمہ آبرسانی عہدیداروں کو رمضان کے پیش نظر مکہ مسجد اور شاہی مسجد نامپلی میںمصلیوں کے لئے موثر انتظامات کی ہدایت دی۔ انہو ںنے مکہ مسجد کا تفصیلی دور ہ کرتے ہوئے مصلیان مسجد کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اور رمضان سے قبل تمام شکایتوں کو دور کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت بھی دی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ رمضان کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے اس سال بھی پانچ کروڑ روپئے کے بجٹ کی اجرائی عمل میںلائی ہے جس کے ذریعہ تاریخی مساجد کی آہک پاشی اور صاف صفائی کے علاوہ مصلیانِ مساجد کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کے پہلے دہے میںمکہ مسجد کے اندر نماز تراویح کے موقع پر مصلیوں کی تعداد زیادہ رہتی ہے لہذا حکومت بارش کے پیش نظر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مسجد کے احاطے میںواٹر پروف شامیانے نصب کریگی تاکہ مصلیان مسجد کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ اس کے علاو ہ انہوں نے کہاکہ مکہ مسجد ایک تاریخی عمارت ہے جس کا مشاہدہ کرنے دنیا بھر سے سیاح یہاں پر اتے ہیں انہوں نے مصلیان مسجد اور سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر چار منزلہ بیت الخلاء مسجد کے صحن میںتعمیر کرانے کا بھی اعلان کیا جہاں پر خواتین کے لئے علیحدہ انتظام رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس عصری بیت الخلاء کی تعمیر کا کام بھی بہت جلد شروع ہوجائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد یہ دوسرا رمضان علیحدہ ریاست میں منایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سال میں حکومت تلنگانہ کے پاس وقت کی کمی کے باوجودرمضان میںبہتر انتظامات کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال بھی پندرہ ایمرجنسی موبائیل ٹرانسفارمرس مسجد کے اطراف واکناف میں نصب کئے جائیںگے اس کے علاوہ موبائیل جنریٹرس بھی نصب کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تاکہ مصلیوں کو رمضان کے پیش نظر خریداری کرنے والوں کو برقی منقطع ہونے پر کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے۔انہوں نے مکہ مسجد کے عقبی راستوں کو بھی کارکرد بنانے کے متعلق چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی تجویز پر عمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جناب محمد محمودعلی نے محکمہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی اس موقع پر اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ سحر اور افطار کے فوری بعد بلدیہ کی خصوصی ٹیم مساجد اور شہر کے مصروف ترین علاقوں سے کچرے کی نکاسی کا کام کریگی۔ٹی آر ایس قائد ین جنا ب میر عنایت علی باقری‘ ایس اے قیصر‘ مولانا عثمان نقشبندی‘ عبدالستار مجاہد‘ عبدالطیف شرفن‘ محمد مسیح اللہ او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT