Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رمضان میں خصوصی انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقاد

رمضان میں خصوصی انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقاد

محبوب نگر۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ صیام کے انتظامات کے سلسلہ میں میونسپلٹی کے گولڈن جوبلی ہال میں ایک خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مقامی یم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے کی۔ چیرپرسن بلدیہ رادھا امر، کمشنر دیو سنگھ، محکمہ مال، برقی و دیگر محکمہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔ سیاسی و سماجی قائدین، مساجد کمیٹیوں کے نمائندے بھی شریک اجلاس تھے۔ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ و کونسلر محمد امتیاز، اسحق ریاستی ٹی آر ایس قائد، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، محمد محسن خان، عبدالقدیر، تقی حسین تقی، محمد اقبال، رفیق احمد قادری، سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی کے علاوہ محمد عبدالرافع ذکی نائب صدر عید گاہ کمیٹی اور کونسلرس بھی شریک تھے۔ کونسلرس نے اپنے اپنے وارڈز میں درپیش مسائل سے اجلاس کو واقف کروایا۔ وی سرینواس گوڑ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ماہ صیام قابل احترام اور مبارک مہینہ ہے اس کے لئے بہتر انتظامات کے ضمن میں اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں کو عبادات میں کسی قسم کی کوئی تکلیف پیش نہ آئے۔

مزدوروں کے بقایا جات 20جون
تک ادا کرنے کی ہدایت
محبوب نگر۔/8جون،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضمانت روزگار اسکیم کے مزدوروں کے بقایا جات 20جون تک ادا کرنے کی ہدایت رورل ڈیولپمنٹ کے سکریٹری ایس پی سنگھ نے رورل ڈیولپمنٹ کی کمشنر انیتا رامچندرن کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں کودی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور پوسٹ آفس یا بینک میں اپنے کھاتے کھلوا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیبر بجٹ کے قانون کے تحت نشانہ مقرر کیا جائے اور ماہانہ مزدوری ادا کی جائے۔ مزدوروں کے آدھار کو مربوط کرنے کے کام میں سرعت پیدا کی جائے۔ ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے دریافت کیا کہ ضلع میں میوے کے باغات کتنے ہیں اور مزدوروں کو جو کام فراہم کیا جارہا ہے کس حد تک اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو پابند کیا کہ تمام مواضعات میں بیت الخلاؤں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے۔ ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل پی ڈی گنیش، ڈی پی ٹی منیجر لکشمی نارائنا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT