Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رمضان میں خصوصی بلدی انتظامات کی ہدایت

رمضان میں خصوصی بلدی انتظامات کی ہدایت

عہدہ داروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے ضلع کلکٹر راہول بوجا کا خطاب

عہدہ داروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے ضلع کلکٹر راہول بوجا کا خطاب
سنگاریڈی /21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول بوجا نے جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں منعقدہ ضلعی عہدہ داروں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میدک میں ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر محلہ جات اور مساجد کے اطراف و اکناف صاف صفائی، پانی کی سربراہی، لائٹس کا خصوصی انتظام، ڈرینج کی صفائی، راشن کارڈس کے ذریعہ اجناس کی سربراہی، میڈیکل آفیسر کے ذریعہ طبی سہولتوں کی فراہمی اور برقی کی بلاوقفہ سربراہی کے خصوصی انتظامات کرنے میونسپل کمشنرس، پنچایت آفیسرس، منڈل ریونیو آفیسرس اور منڈل ڈیولپمنٹ آفیسرس کو ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے، جس میں مسلمان روزہ اور نماز کی پابندی کرتے ہیں، لہذا محلہ جات کے علاوہ تمام مساجد کے اطراف صاف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے ضلع میدک میں ہریتا ہرم پروگرام کے تحت مواضعات میں شجر کاری کے لئے سکٹوریل عہدہ داروں سے کہا کہ وہ بہت جلد شجر کاری سے متعلق اپنے منصوبوں کو داخل دفتر کریں۔ اس موقع پر انھوں نے منڈل اور ڈیویژنل عہدہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں جملہ 3.52 کروڑ پودوں کی شجر کاری کا نشانہ ہے۔ ضلع کے ہر اسمبلی حلقہ میں 40 تا 50 لاکھ شجرکاری کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس خصوص میں ہر منڈل کے گرام پنچایت کو سکٹوریل کا درجہ دیا جا رہا ہے اور ایک سکٹوریل کے لئے ایک عہدہ دار متعین کیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر نے عہدہ داروں سے کہا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے میں معاون ہریتا پروگرام سے متعلق خصوصی دلچسپی لیں، تاکہ شجرکاری پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر، چیف ایگزیکٹیو ضلع پریشد او جے مدھو، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر، سپرنٹنڈنٹ آر اینڈ بی آفیسر، ڈی ایم اینڈ ایچ او، انچارج ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر سید احمد علی اور دیگر ضلعی عہدہ دار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT