Monday , December 11 2017
Home / دنیا / رمضان میں داعش کے 393 حملے

رمضان میں داعش کے 393 حملے

اقوام متحدہ ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کے سربراہ ڑان پال لابوردے نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے حملوں میں نمایاں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 16 ممالک میں اس تنظیم نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر 393 حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے کیوں کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ رفتہ رفتہ ایک عسکری تنظیم سے ایک دہشت گرد تنظیم میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 جون تا 5 جولائی کے درمیانی عرصے میں سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے شام اور عراق میں کیے گئے۔

امریکہ میں تین افراد پر داعش سے رابطہ کی کوشش کا الزام
واشنگٹن ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے تین افراد پر دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا حصہ بننے کی غرض سے شام جانے کی کوشش کے الزامات عائد کئے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں جمعرات کو حراست میں لئے گئے ان تینوں افراد پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا حصہ بننے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ تینوں امریکی شہری ہیں اور ان کی عمریں 52، 31 اور 50 برس ہیں۔ یہ تینوں افراد شام جا کر اس تنظیم کے رکن بننے اور پھر واپس امریکہ آ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT