Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رمضان کی آمد مساجد کے اطراف صفائی ناگزیر

رمضان کی آمد مساجد کے اطراف صفائی ناگزیر

بودھن /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ رمضان کی آمد کو صرف چند دن باقی ہے ہر طرف شہریان بودھن ماہ صیام کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے لیکن بلدیہ بودھن کی طرف سے تاحال صاف صفائی کی جانب پہل ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی ۔ رکاس پیٹ جامع مسجد کے قریب کی موریوں اور سڑکوں کی درستگی کیلئے کونسل کے اجلاس کے دوران گذشتہ چھ ماہ سے نائب صدرنشین بلدیہ

بودھن /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ رمضان کی آمد کو صرف چند دن باقی ہے ہر طرف شہریان بودھن ماہ صیام کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے لیکن بلدیہ بودھن کی طرف سے تاحال صاف صفائی کی جانب پہل ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی ۔ رکاس پیٹ جامع مسجد کے قریب کی موریوں اور سڑکوں کی درستگی کیلئے کونسل کے اجلاس کے دوران گذشتہ چھ ماہ سے نائب صدرنشین بلدیہ جناب حبیب خان قدیر اور کونسلر سید عمادالدین رفیع مسلسل صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا اور کمشنر بلدیہ کی توجہ مسجد کے اطراف و اکناف موجود خستہ سڑکوں اور معمولی بارش کے بعد ابل پڑنے والی گندی نالیوں کی درستگی کی جانب مبذول کرواتے چلے آرہے ہیں لیکن بلدی انتظامیہ کے کان پر تاحال جوں تک نہیں رینگی ۔ بودھن شہر کے مسلم کثیر آباد والے علاقہ شکر نگر کالونی اچن پلی ، قدیم شہر بودھن کے علاوہ جدید آبادی رکاس پیٹ ، گاندھی نگر ، اعظم گنج جہاں تقریباً جملہ 36 چھوٹی بڑی مساجدیں موجود ہے ۔ ان میں سے قریب 30 مساجد کے اطراف و اکناف سڑکوں و موریوں کی حالت خستہ ہے ۔ گذشتہ ایک ماہ سے شہر کے کچرے کی باقاعدہ عدم نکاسی اور موریوں کی صفائی کے کام انجام نہ دئے جانے کے سبب بعض سلم علاقوں میں تعفن پھیل رہا ہے ۔ گذشتہ دو ماہ سے ارکان بلدیہ اور چیرمین بلدیہ کے درمیان عدم تال میل کے سبب کونسل کے اجلاس میں شہریان بودھن کے بیاندی مسائل زیر بحث نہ لائے جاسکے ۔ ماہ صیام کے آغاز سے قبل بلدیہ بودھن کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے شہر کے مساجد کے قریب موجود خستہ سڑکوں ، موریوں کی درستگی ، پینے کے پانی اور روشنی کے موثر انتظامات کیلئے عملے کے افراد کے ساتھ ان کاموں کو اطمینان بخش طریقہ سے انجام دینے مناسب رقمی منظوری دیا جانا ناگزیر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT