رمضان کے باوجود مسلمانوں کی کثیر تعداد یوگا تقریب میں شریک

نئی دہلی ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) مسلم برادری کے زیادہ تر افراد کو رمضان کے باوجود عالمی یوم یوگا تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ کئی مسلم مرد و خواتین نے دہلی کے راج پتھ علاقے میں منعقدہ یوگا تقریب میں شرکت کی اور کئی آسن انجام دیئے۔ فرہاد قریشی نے کہا کہ یوگا کرنے میں مجھے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی جبکہ میں روزہ میں ہوں ۔ یہ طری

نئی دہلی ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) مسلم برادری کے زیادہ تر افراد کو رمضان کے باوجود عالمی یوم یوگا تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ کئی مسلم مرد و خواتین نے دہلی کے راج پتھ علاقے میں منعقدہ یوگا تقریب میں شرکت کی اور کئی آسن انجام دیئے۔ فرہاد قریشی نے کہا کہ یوگا کرنے میں مجھے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی جبکہ میں روزہ میں ہوں ۔ یہ طریقہ اپنے جسم کو تندرست اور صحت مند رکھنے کیلئے مفید ہے ۔ بعض مسلم گروپوں نے یوگا تقریب میں شرکت کی مخالفت کی تھی اور سوریہ نمسکار ادا کرنے پر بھی اعتراض کیا تھا ۔ قبل ازیں مسلمانوں کے ایک گروپ نے کتابچہ شائع کرتے ہوئے یوگا کے تعلق سے مسلم برادری میں پائے جانے والے غیرضروری اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT