Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / رمضان کے طرز زندگی کو سال بھر اختیار کرنے کی ضرورت

رمضان کے طرز زندگی کو سال بھر اختیار کرنے کی ضرورت

راج بھون میں گورنر کی دعوت افطار ‘ ای ایس ایل نرسمہن کا خطاب ‘ چیف منسٹر و دیگر کی شرکت
حیدرآباد۔10جون(سیاست نیوز) ماہ رمضان المبارک کے بعد بھی رمضان کا طرز زندگی برقرار رکھنا چاہئے اور عبادتوں میں خشوع و خضوع برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران اختیار کیا جانے والا طرز زندگی صرف ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ زندگی بھر کیلئے اختیار کیئے جانے کی ضرورت ہے۔ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے دعوت افطار سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ گورنر کی جانب سے سمسکرتی ہال راج بھون میں دی گئی دعوت افطار میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی‘ صدرنشین قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ‘ مولانا سید شاہ قبول پاشاہ قادری شطاری ‘ارکان کونسل جناب محمد فاروق حسین ‘ جناب الحاج محمد سلیم صدرنشین وقف بورڈ‘ مسٹر ایم ایس پربھاکر‘ جناب سید امین الحسن جعفری ‘مسٹر ایس کے جوشی‘مسٹر ایم مہیندر ریڈی ڈائرکٹر جنرل پولیس ‘ مسٹر راجیو شرما‘ مسٹر ایس پی سنگھ ‘ ڈاکٹر محمد الیاس رضوی ہیڈ آف فارسٹ فورس (پی سی سی ایف) آندھرا پردیش‘ جناب عمر جلیل کلکٹر وقارآباد‘ جناب عبدالقیوم خان مشیر حکومت برائے اقلیتی امور‘ جناب ظفر جاوید‘ جناب قمر الدین صدرنشین اقلیتی کمیشن‘ جناب محمد مسیح الدین صدرنشین حج کمیٹی ‘ جناب میر عنایت علی باقری صدر نشین سیٹ ون‘جناب یوسف زاہد صدرنشین تلنگانہ کھادی ولیج بورڈ‘ڈاکٹر ایس اے شکور ‘ کرکٹر محمد سراج‘ جناب میر محتشم علی خان‘ پدم شری جناب محمد علی بیگ‘ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد‘ جناب شبیر بھوجانی صدر حلائی میمن جماعت‘ ٹی آر ایس قائد محمد ذیشان کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔ مسٹر نرسمہن نے عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے پاک مہینہ کے دوران کی جانے والی دعاؤں کے قبول ہونے کیلئے وہ نیک تمناؤوں کا اظہار کرتے ہیں ۔گورنر نے کے چندر شیکھر راؤ اور ایم ایل سی الحاج محمد سلیم کو کھجور پیش کیا ۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے رکن قانون ساز کونسل جناب محمد فاروق حسین کو کھجور کھلایا ۔ افطار سے قبل مولانا احسن بن محمد عبدالرحمن الحمومی خطیب و امام شاہی مسجد باغ عامہ نے دعاء کی بعد ازاں انہوں نے مغرب کی نماز کی امامت کی ۔

TOPPOPULARRECENT