Tuesday , December 18 2018

رمضی میں خودکش کار دھماکے ، 15 عراقی فوجی ہلاک

بغداد ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر رمضی میں خودکش کار بم حملوں میں 15 سکیورٹی فورسیس ارکان ہلاک ہوگئے ۔ اس شہر کا بیشتر حصہ داعش کے زیرقبضہ ہے ۔ پولیس اور فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ 4 متواتر بم حملوں کے ذریعہ پولیس عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا جو جنوبی رمضی میں ضلع ملاپ کا دفاع کررہے تھے ۔ ان حملوں میں 10 ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ بع

بغداد ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر رمضی میں خودکش کار بم حملوں میں 15 سکیورٹی فورسیس ارکان ہلاک ہوگئے ۔ اس شہر کا بیشتر حصہ داعش کے زیرقبضہ ہے ۔ پولیس اور فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ 4 متواتر بم حملوں کے ذریعہ پولیس عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا جو جنوبی رمضی میں ضلع ملاپ کا دفاع کررہے تھے ۔ ان حملوں میں 10 ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں تین خودکش بمباروں نے دھماکو مادے سے بھری کاریں صوبہ کے فوجی ہیڈکوارٹر میں گھسانے کی کوشش کی اور باب الداخلہ کے پاس دھماکہ ہوا جن میں 5 سپاہی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔ ان حملوں کے بعد سکیورٹی فورسیس اور داعش کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT