Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / رمضی کے مضافات پر عراق کا قبضہ بحال، بغداد شاہراہ کی کشادگی

رمضی کے مضافات پر عراق کا قبضہ بحال، بغداد شاہراہ کی کشادگی

بغداد ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق نے آج کہا کہ اس کی فوجوں نے مکمل طور پر شہر رمضی کے اطراف کے پورے علاقہ پر اپنا قبضہ بحال کردیا ہے اور بغداد سے مربوط کرنے والی شاہراہ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ اس علاقہ پر قبل ازیں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کا قبضہ تھا۔ مشترکہ کارروائی کمان کے عہدیداروں نے کہا کہ عراقی فوج شہر رمضی کے مشرق میں واقع تمام علاقوں کو دولت اسلامیہ کے قبضہ سے دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ عراق کی فوج رمضی کو بغداد سے مربوط کرنے والی شاہراہ دوبارہ کھولنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔ دولت اسلامیہ نے مئی 2015ء میں شہر رمضی پر قبضہ کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT