Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / رمیزراجہ کی شدید تنقید پر محمد عامرکی خاموشی

رمیزراجہ کی شدید تنقید پر محمد عامرکی خاموشی

کراچی۔ 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سابق کپتان رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر یہ بات کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی ہے کہ اسپاٹ فکسرز نے اپنے عمل سے پاکستان کا نام ساری دنیا میں بدنام کیا لہٰذا سزا یافتہ کھلاڑیوں کی ’’تکون‘‘ دوسرے موقع کی مستحق نہیں ہے ۔ رمیزراجہ کی جانب سے کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بڑے لوگوں سے ہمیشہ ہی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ،رمیز راجہ بڑے بھائی کی طرح ہیں جن کی رائے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔عمران خان کی جانب سے بہت زیادہ حمایت حاصل ہوئی جبکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حمایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT