Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / رنجی چمپئن ودربھ ایرانی کپ چمپئن ،وسیم جعفر مین آف دی میچ

رنجی چمپئن ودربھ ایرانی کپ چمپئن ،وسیم جعفر مین آف دی میچ

ناگپور۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) رنجی چمپئن ودربھ کے بلے بازوں کی ناقابل یقین کارکردگی کے بعد یہاں میچ کے پانچویں اور آخری دن اتوار کو ریسٹ آف انڈیا کے خلاف میچ ڈرا ختم ہوا، لیکن پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ایرانی کپ 2017۔18 کا خطاب ودربھ کے حصے میں آیا ۔ ودربھ کی پہلی اننگز میں 286 رنز کی شاندار ڈبل سنچری کھیلنے والے 40 سال کے وسیم جعفر کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ودربھ نے ریسٹ آف انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 800 رن بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جو ایرانی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے ۔ریسٹ آف انڈیا اپنی پہلی اننگز میں 129.1اوور میں 390پر آل آؤٹ ہو گئی۔ودربھ نے 410 رنز کی برتری کے باوجود ریسٹ آف انڈیا سے فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز میں بلے بازی کی۔ودربھ نے 26 اوور کے کھیل میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 79 رن بنائے اور میچ ڈرا ختم ہو گیا۔ودربھ کو اس پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ایرانی کپ چمپئن قرار دیا گیا۔ودربھ کا ایرانی کپ پر پہلی بار قبضہ تو اسی وقت یقینی ہو گیا تھا جب اس نے پہلی اننگز 800 رنز کے بھاری اسکور پر ڈکلئیر کر دی تھی ۔ میچ کے آخری دن یہی دیکھنا باقی تھا کہ ودربھ سیدھی جیت درج کر پاتا ہے یا نہیں۔ ریسٹ آف انڈیانے کل کے چھ وکٹ پر 236 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ھنوما وھاري نے 81اور جینت یادو نے 62 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ھنوما نے 327 گیندوں میں 23 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 183 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو فرسٹ کلاس میں ان کی 14 ویں سنچری بھی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT