Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’رنج و غم میں شرکت‘‘ غزل کے انعامی مقابلہ کا فیصلہ

’’رنج و غم میں شرکت‘‘ غزل کے انعامی مقابلہ کا فیصلہ

حیدرآباد /22 دسمبر (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کی جانب سے دیا گیا مصرعۂ طرح ’’تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو‘‘ بعنوان ’’رنج و غم میں شرکت‘‘ کا ایک سہ رکنی پینل نے فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ ادارہ کو 200 سے زائد غزلیں موصول ہوئیں، جن میں سے انعام اول مبلغ 5000 روپئے کا مستحق جناب الہام واحدی کو، دوسرے انعام مبلغ 3000 روپئے کا مستحق جناب صابر کاغذ نگری کو اور تیسرے انعام مبلغ 2000 روپئے کا مستحق جناب احمد قاسمی کو قرار دیا گیا۔ لمحۂ آخر میں شعراء کی ہمت افزائی کے لئے ادارہ نے مزید 20 ترغیبی انعامات کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 شعراء کو فی کس مبلغ 1000 روپئے اور 10 شعراء کو مبلغ 500 روپئے فی کس انعام کے لئے منتخب کیا۔ فی کس ایک ہزار روپئے ترغیبی انعام حاصل کرنے والے شعراء میں مسرز منان رہبرؔ کوڑنگل، محمد عبد العلیم پروازؔ لنگر حوض، سید جلیس نیو ملک پیٹ، انیس پروین ریڈ ہلز، ڈاکٹر نعیم سلیم ورنگل، مسعود فراز نرمل، ممتاز جہاں، سید محمد الحسینی ذیشانؔ دبیر پورہ، رحمتؔ سکندرآبادی اور سرورؔ ہاشمی مہدی پٹنم شامل ہیں، جب کہ فی کس 500 روپئے ترغیبی انعام حاصل کرنے والوں میں مسرز محمد عبد الماجد نثارؔ نرملی، سید یوسف، الیاس فاروقی شبنمؔ، اشفاق الرحمن انصاری نرمل، سید رضی اللہ حسینی اخترؔ، تقی عسکری ولاؔ، محمد انوار الحق نادمؔ، تنویر تاج، محمد اشفاق راشدؔ اور ارشدؔ حیدرآبادی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد انعام یافتگان شعراء ادارہ سیاست سے رجوع ہوکر اپنے انعامات حاصل کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT