Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / رنمست پورہ مسلخ میں کام شروع کرنے میئر کی ہدایت

رنمست پورہ مسلخ میں کام شروع کرنے میئر کی ہدایت

حیدرآباد۔23جون ( آئی این این) میئر حیدرآباد محمد ماجد حسین نے انجنیئر انچیف آر دھان سنگھ کو ہدایت دی کہ اس ہفتہ کے اختتام سے رنمست پورہ مسلخ میں کارکردگی کا آغاز کردیا جائے کیونکہ اس کا چند ماہ قبل ہی افتتاح کیا جاچکا ہے ۔ میئر نے انجنیئر انچیف‘ وٹرنری آفیسر وینکٹیشور ریڈی اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ رنمست پورہ مسلخ کا آج معائنہ کیا اور چیف وٹرنری آفیسر کو کام میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے گتہ داروں کو ہدایت کی کہ اندرون تین یوم یہ مسلخ متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا جائے ۔ میئر ماجد حسین نے عنبرپیٹ مسلخ میں گتہ داروں کے کام کے طریقہ کار پر برہمی کا ا ظہار کیا ۔ تاہم گتہ داروں نے انہیں یقین دلایا کہ 15جولائی تک یہ مسلخ تیار ہوجائے گا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ عنبر پیٹ اور بھوئی گوڑہ مسالخ گھروں کو اندرون دو ماہ قابل کارکردگی بنایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT