Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / رنویر سنگھ او ردیپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ کا اعلان، اٹلی میں شادی متوقع 

رنویر سنگھ او ردیپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ کا اعلان، اٹلی میں شادی متوقع 

ممبئی : اداکارہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اعلان اپنی شادی کا اعلان کیا ہے ۔ ان کے مطابق ان کی شادی جاریہ سال 15 ؍ نومبر میں ہوگی ۔اس بات کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔ دیپکا نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ دیپکا اور رنویر نے یہ دعوت نامہ ہندی اور انگریزی زبان میں شیئر کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی اٹلی کے خوبصورت شہر لیک کومو میں ہوگی ۔ تقریب میں اہل خانہ کے علاوہ قریبی دوستوں سمیت صرف ۳۰؍ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب کی اہم بات یہ ہوگی کہ شرکاء تقریب کو فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT