Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رنگاریڈی میں تعلیم پر 276 کروڑ روپیوں کا خرچ

رنگاریڈی میں تعلیم پر 276 کروڑ روپیوں کا خرچ

ناگیندر گوڑ کا شمس آباد میں پریس میٹ سے خطاب
شمس آباد ۔ /24 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ہوٹل حیدرآباد گرانڈ میں پریس میٹ سے ناگیندر گوڑ تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن ویلفیر اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ چیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ٹی آر ایس حکومت نے ہر شعبہ میں خاص کر تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کررہی ہے ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے خواب کو پورا کرنے کے مقصد سے ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے اور مزید اسکولس قائم کرنے کا ارادہ ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کیلئے ریسیڈنشیل اسکولس قائم کرتے ہوئے ریاست کے ہر فرد کو تعلیم یافتہ بنانا مقصد ہے ۔ ضلع رنگاریڈی میں تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے 276 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے علحدہ کارپوریشن قائم کرکے ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ سرکاری مدارس میں بھی اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ آئندہ ایک سال میں تعلیمی میدان میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی ۔ کارپوریشن کے ذریعہ دو ہزار کروڑ روپئے منظور کئے گئے جس سے اسکول کی عمارتیں اور تعلیمی شعبہ کیلئے خرچ کئے جائیں گے ۔ ملک کے 29 ریاستوں میں بھی تعلیم پر اتنی رقم کسی بھی ریاست میں خرچ نہیں کررہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت چیف منسٹر کی قیادت میں ہر شعبہ کے لئے فنڈس منظور کئے جارہے ہیں ۔ گروکل اسکولس میں بھی معیاری تعلیم دینے سے اولیائے طلباء بھی اپنے بچوں کو گروکل اسکولس میں داخلہ کراتے ہوئے خانگی اسکولس کو نظر انداز کررہے ہیں ۔ جس سے غریب طالب علم بھی تعلیم حاصل کرسکتا ہے ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ریاست کی ترقی ہوگی ۔ اس موقع پر ناگیندر گوڑ نے متعلقہ عہدیداروں سے مشاورتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات کا جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT