Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / رنگا راجو نئے آندھرا کرکٹ سربراہ

رنگا راجو نئے آندھرا کرکٹ سربراہ

نئی دہلی ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ حکمنامہ کے تناظر میں سابق بی سی سی آئی وائس پریسیڈنٹ گوکاراجو گنگاراجو سکریٹری آندھرا کرکٹ اسوسی ایشن کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے جبکہ جی وی کے رنگاراجو نے اسٹیٹ یونٹ کے سربراہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ آندھرا سی اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی آج وجئے واڑہ میں منعقد کی گئی جہاں رنگاراجو کو ڈی وی ایس ایس سومیاجلو کی جگہ صدر منتخب کیا گیا۔ ارون کمار نئے جنرل سکریٹری ہوں گے جبکہ وی درگا پرساد جوائنٹ سکریٹری۔ پی وی دیو ورما نئے وائس پریسیڈنٹ بنے ہیں اور کے ایس رامچندر راؤ خازن بنائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT