Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / روئنگ : ہندوستانی مینس ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی

روئنگ : ہندوستانی مینس ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس میں آج ہوئے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی مینس رووئنگ ٹیم فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی ہوچکی ہے ۔ مینس ایٹ ایونٹ میں اب ہندوستانی روئنگ ٹیم فائنل راونڈ میں مقابلہ کریگی ۔ ہندوستانی ٹیم میں بجرنگ لال ٹہکر ‘ رابن الاہنن ‘ رنجیت سنگھ ‘ ساون کمار ‘ محمد آزاد

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس میں آج ہوئے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی مینس رووئنگ ٹیم فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی ہوچکی ہے ۔ مینس ایٹ ایونٹ میں اب ہندوستانی روئنگ ٹیم فائنل راونڈ میں مقابلہ کریگی ۔ ہندوستانی ٹیم میں بجرنگ لال ٹہکر ‘ رابن الاہنن ‘ رنجیت سنگھ ‘ ساون کمار ‘ محمد آزادا ور مہیندر سنگھ شامل ہیں۔ اس ٹیم نے 2000 میٹر کا فاصلہ طئے کرنے کیلئے 5:5.58 وقت لیا جبکہ اس مقابلہ میں چینی ٹیم کو اول مقام حاصل ہوا جس نے یہ فاصلہ 5:46.01 کے وقت میں طئے کیا تھا ۔ اس دوڑ کے درمیانی وقت میں ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر پہونچ گئی تھی تاہم بعد میں اس نے اپنی رفتار میں تیزی پیدا کی اور دوسرا مقام حاصل کیا ۔ فائنل راونڈ کے مقابلے 25 ستمبر کو ہونے والے ہیں اور اس کیلئے آج مقابلہ میں حصہ لینے والی تمام پانچ ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ مینس ڈبلز میں اوم پرکاش اور بابن بھونکنال دتو نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ انہوںن ے یہ فاصلہ 6:41.67 منٹ میں طئے کیا ۔ اب ان کا مقابلہ منگل کو ایک اور راونڈ میں ہوگا اور اگر اس میں یہ دونوں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو انہیں فائنل میں رسائی حاصل ہوسکتی ہے ۔ مینس سنگلز میں آج سوارن سنگھ نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT