Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / رواداری اور دوستی ہند ۔ پاک کیلئے آگے بڑھنے کی راہیں : ملالہ

رواداری اور دوستی ہند ۔ پاک کیلئے آگے بڑھنے کی راہیں : ملالہ

نئی دہلی 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی شخصیتوں کے خلاف شیوسینا کے احتجاج کے پس منظر میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے آج سماج میں عدم رواداری پر تنقید کی اور کہا کہ رواداری ‘ دوستی اور محبت ہی ہندوستان اور پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کی راہیں ہیں۔ ملالہ نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اچھا نہیں ہے ۔ سماج میں عدم رواداری پھیل رہی ہے ۔ لوگ ایک دوسرے کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دونوں ملک آگے بڑھیں تو آپ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں رواداری ‘ دوستی اور ایک دوسرے سے محبت ہی دونوں ملکوں کو آگے بڑھا سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT