Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / رواداری کی انتہاء : شاہ رخ خان نے خاموشی اختیار کرلی

رواداری کی انتہاء : شاہ رخ خان نے خاموشی اختیار کرلی

ممبئی ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان جن کے ’’رواداری کی انتہا‘‘ ریمارکس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا ، آج خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی ۔ فلم دل والے کے معاون اداکاروں کاجول اور ورون دھون نے میڈیا کے نمائندوں کو اس بارے میں سوالات کرنے سے روک دیا ۔ شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا تھا کہ ملک میں عدم رواداری اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔ اُن کے تبصرہ کو سیاسی تنازعہ میں تبدیل کردیا گیا اور حکمراں بی جے پی کے چند قائدین نے نکتہ چینی کی تھی ۔ آج شاہ رخ خان آنے والی فلم دل والے کی ٹریلر جاری کرنے کی تقریب میں آئے ہوئے تھے جہاں میڈیا کے نمائندوں نے اس بارے میں سوال کیا لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ کاجول اور ورون نے فوری مداخلت کرتے ہوئے سوالات نہ کرنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT