Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / رواداری ہندوستان کی روح : مختار نقوی

رواداری ہندوستان کی روح : مختار نقوی

نئی دہلی 6 نومبر ( سیاست ڈآٹ کام ) ملک میں عدم رواداری پر جاری مباحث کے دوران مرکزی وزیر مختار نقوی نے آج اپوزیشن جماعتوںپر تنقید کی اور کہا کہ وہ رواداری کو خطرہ کا پروپگنڈہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا یہ موقف ہے کہ رواداری اس ملک کی روح ہے اور ہم آہنگی اس ملک کی طاقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدم رواداری سے متعلق جو سیاسی پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ در اصل ملک کی روح پر حملہ ہے ۔ قبل ازیں ایک اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ ہندوستان کبھی عدم روادار نہیں تھا اور نہ ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT