Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روبیل کو ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ روانگی سے روک دیا گیا

روبیل کو ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ روانگی سے روک دیا گیا

 

ڈھاکہ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کو امیگریشن کیلئے اجازت نہ ملنے پر دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے بنگلہ دیش جانے والی ٹیم کے ہمراہ روانگی سے محروم کردیا گیا۔بنگلہ دیشی ٹیم ڈھاکہ ایرپورٹ سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوئی لیکن روبیل حسین کو امیگریشن حکام نے اجازت نہ دیتے ہوئے بورڈنگ پاس دینے سے انکارکردیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری نے کہا کہ نئی شرائط کے مطابق مسافر کو اپنی منزل مقصود کی جانب روانگی سے قبل اجازت لینی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ جنوبی افریقہ سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا جس کے بعد روبیل پہلی دستیاب فلائٹ سے روانہ ہو جائیں گے۔جنوبی افریقہ کا باقی 14 رکنی اسکواڈ 28 ستمبر کو شروع ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ چکا ہے۔یاد رہے کہ روبیل حسین اس سے قبل تنازعات کے سبب بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں جہاں 2014 میں سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ نازنین اختر نے ان پر عصمت ریزی کے الزامات عائد کیے تھے لیکن عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر انہیں بری کردیا تھا۔ تاہم نطام الدین چوہدری نے کہا کہ سابق تنازعات کا ان کے امیگریشن کے مسئلے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ روبیل 24 ٹسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 32 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔بنگہ دیشی کرکٹ ایک ماہ طویل دورہ جنوبی افریقہ میں تین ونڈے اور دو ٹوئنٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT