Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / روجا کی جانب سے نوٹس وصول نہیں ہوئی : وویکانندا ریڈی

روجا کی جانب سے نوٹس وصول نہیں ہوئی : وویکانندا ریڈی

حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) تلگو دیشم پارٹی قائد اے ویویکانندا ریڈی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس روجا کی جانب سے ابھی تک انہیں کوئی بھی نوٹس وصول نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے بعض قائدین کی جانب سے انہیں نوٹس روانہ کئے جانے کے ادعا کو مسترد کردیا۔ آج انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دولت کے گھمنڈ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس سے کئی قائدین نہ صرف دوری اختیار کررہے ہیں بلکہ مستعفی ہوکر دیگر پارٹیوں میں شمولیت کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT