Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / روجرز کپ : وکٹوریا کی تیسرے رائونڈ میں رسائی

روجرز کپ : وکٹوریا کی تیسرے رائونڈ میں رسائی

ٹورانٹو ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا میں جاری روجرز کپ ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے چیک ریپبلک کی عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس مقابلے میں بیلاروسی اسٹار لگ بھگ پوری طرح حاوی نظر آئیں۔ وکٹوریا نے عالمی نمبر تین حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے کویٹووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سیدھے سٹوں میں 6-2 اور 6-3 سے ہرایا۔

آئی پی ایل کی طرز پر انڈیا میں
اسنوکر ایونٹ کرائیں : اڈوانی
کراچی، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کی طرز پر ہندوستان میں اسنوکر کا ایونٹ کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ ورلڈ ۔6 ریڈ اسنوکر کے اعزاز کا دفاع کرنے والے ہندوستانی کیوئسٹ پنکج اڈوانی کاکہناہے کہ کیوئسٹس کی فلاح وبہبود اور زیادہ آمدنی کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے اسنوکر یا بلیئرڈ ز کا لیگ ایونٹ کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کی مخالفت کسی بھی ملک کا کوئی کیوئسٹ نہیں کرے گا، اب وقت آگیا ہے کہ اسنوکر کھلاڑیوں کی آمدنی بھی بڑھائی جائے۔

TOPPOPULARRECENT