Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / روجہ کی معطلی کے مسئلہ پر آندھرا پردیش اسمبلی میں ہنگامہ

روجہ کی معطلی کے مسئلہ پر آندھرا پردیش اسمبلی میں ہنگامہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسمبلی میں آج کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن آر کے روجہ کی معطلی کے مسئلہ پر ایوان میں زبردست شور و غل اور ہنگامہ دیکھا گیا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر روجہ کو ایک سال کے لیے ایوان سے معطل کردیا گیا تھا ۔ حکومت نے ایوان میں 6 بل پیش کئے ہیں مگر شور و غل اور ہنگامہ کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی نے روجہ کی معطلی کو قواعد کے مغائر قرار دیا اور اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT