Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / روحانی علاج کے بہانے خاتون کا جنسی استحصال

روحانی علاج کے بہانے خاتون کا جنسی استحصال

گولکنڈہ سے عامل گرفتار ، خاتون کی شکایت پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر (سیاست نیوز) روحانی علاج کے بہانے خاتون کا جنسی استحصال کرنے اور اسے مبینہ طور پر ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز بابا کو ہمایوں نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ احمد کالونی گولکنڈہ کے ساکن عبدالمنان عرف منان بابا نے ایک خاتون کا روحانی علاج کرنے کے بہانے اس سے ایک لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور گزشتہ ایک سال سے اس کا استحصال کررہا تھا ۔ خاتون نے منان بابا کی زیادتیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس فی الفور کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کیا اور عامل کو گرفتار کرلیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں سے اس کے اور شوہر کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اور اس کی صحت بھی متاثر ہوگئی تھی اور بعض افراد نے اسے منان بابا سے علاج کیلئے رجوع ہونے کا مشورہ دیا جس کے نتیجہ میں اس نے پہلے فون پر رابطہ قائم کیا اور بعد ازاں شخصی طور پر ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابا نے خاتون سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس پر سفلی علم کروایا گیا ہے اور اس کا علاج ضروری ہے ۔ وقفہ وقفہ سے رقومات حاصل کرتے ہوئے اس نے ایک لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور اس کا علاج کرنے سے قاصر رہا جبکہ اس نے خاتون کا جنسی استحصال بھی کیا ۔ پولیس ہمایوں نگر نے ڈھونگی بابا کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT