Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / روحانی گرو بھیو مہاراج نے خود کشی کرلی

روحانی گرو بھیو مہاراج نے خود کشی کرلی

اندور ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) روحانی گرو بھیو مہاراج ، جنھوں نے دو ماہ قبل حکومت مدھیہ پردیش کی جانب سے انہیں دیئے جانے والے وزارتی درجہ کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا ، آج مبینہ طورپر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ، پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اندور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) ایچ سی مشرا نے کہاکہ بھیو مہاراج نے ان کے گھر پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ۔ ایک اور اعلیٰ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ انھوں نے اندر سے بند کمرے میں خود کو گولی مارلی ۔ اس کمرہ کے دروازہ کو توڑکر انہیں باہر لایا گیا اور ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا ۔ پولیس نے کہاکہ اس خودکشی کا اصل سبب اس کی تفصیلی تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT