Tuesday , December 11 2018

رودریگس کو رئیل میڈرڈ نے 8کروڑ یوروز میں خرید لیا

میڈرڈ23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رودریگس کو میڈرڈ نے آٹھ کروڑ یورو میں خریدا ہے اور وہ دنیا کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اسپین کے فٹ بال کلب رئیل میڈرڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی ہامیس رودریگس کو فرنچ کلب موناکو سے خرید لیا ہے۔کولمبیا کے 23 سالہ فارورڈ نے رئیل میڈرڈ کے اس 6 سالہ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔رودریگس کو میڈرڈ نے 8کروڑ یورو میں خریدا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔رودریگس نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران پانچ میچوں میں چھ گول کیے اور کولمبیا کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انھوں نے گروپ سی کے میچوں میں یونان، آئیوری کوسٹ اور جاپان کے خلاف گول کئے جبکہ یوروگوائے کے خلاف دو گول کیے اور ایک گول برازیل کے خلاف کیا۔رودریگس نے اپنے کریئر کا آغاز اینویگادو کلب سے کیا تھا اور 2009 میں وہ ارجنٹینا کے کلب بینفیلڈ میں شامل ہوئے اور ایک سال بعد پورتو میں شامل ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT