Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / روزانہ روڈ شوز سے کجریوال کی صحت متاثر

روزانہ روڈ شوز سے کجریوال کی صحت متاثر

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روزانہ روڈ شوز اور ریلیوں کا ایسا لگتا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کی صحت پر مضر اثر مرتب ہورہا ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر کے قریبی ذرائع نے کہا کہ کجریوال گزشتہ ایک ہفتے سے بخار میں مبتلا ہیں اور اُن کا گلا بھی خراب ہے۔ ہفتہ کو شمال مشرقی دہلی کے امیدوار آنند کمار کیلئے بابرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال کو نہ صرف گلے میں خراش کی شکایت معلوم ہوئی بلکہ وہ علیل بھی نظر آرہے تھے۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ وہ کافی بخار اور نقاہت سے دوچار ہیں۔ تاہم وہ بتدریج سنبھل رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی لیڈر کو ان دنوں شدید کھانسی کا عارضہ بھی رہتا ہے۔کجریوال دن کے ابتدائی نصف میں کھلی جیپ میں روڈ شوز منعقد کر رہے ہیں اور شام کے اوقات میں انتخابی جلسوں کو مخاطب کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT