Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزنامہ سیاست میں زکوٰۃ کی ادائیگی کی خبرکا اثر

روزنامہ سیاست میں زکوٰۃ کی ادائیگی کی خبرکا اثر

نلگنڈہ 19 اگسٹ (فیاکس) مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات تعلقہ تنگا ترتی ضلع نلگنڈہ کے زیراہتمام جلسہ زکوٰۃ کی ادائیگی و عدم ادائیگی کی خبر 15 جون 2016 ء روزنامہ سیاست میں شائع ہوئی تھی۔ ’’خوشحالی کا جھانسہ، مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ، اہل ثروت توجہ دیں‘‘ کے عنوان سے ۔ ایک صاحب نصاب اہل خیر جناب عبدالرحیم ولد عبداللہ صاحب متوطن حیدرآباد جو پیشہ کے اعتبار سے کپڑوں کے تاجر ہیں، اتفاق سے 15 جون ہی کو تجارتی دورہ کے دوران روزنامہ سیاست میں شائع خبر پڑھ کر فوراً مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات کے ذمہ داروں سے رابطہ کرتے ہوئے مولانا عبدالاحد فلاحی کا فون نمبر حاصل کرکے 17 جون بروز جمعہ بوقت 10.30 بجے دن مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات میں موجود مولانا فلاحی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے فوراً بعد تعلقہ تنگا ترتی ضلع نلگنڈہ میں اپنی زکوٰۃ مبلغ 50,000/- روپئے پانچ خاندانوں میں فی کس 10,000/- روپئے تقسیم کئے جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ رضیہ بیگم زوجہ شیخ سید مرحوم، رضیہ بیگم کا حقیقی بھائی قادیانی معلم کی حیثیت سے کالڑا پلی ضلع ورنگل میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ رضیہ بیگم قادیانی فتنہ سے تائب انتہائی غریب۔ تین معصوم بچوں کی ماں ہیں۔ ریحانہ جن کے شوہر برسوں سے انتہائی بیمار ہیں۔ دو لڑکیاں ہیں۔ ایک لڑکی کی شادی ہوچکی ہے۔ رفیعہ زوجہ شیخ یعقوب مرحوم جن کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں۔ سلطانہ زوجہ شیخ قادریہ کنبہ بھی بہت غریب ہیں۔ اس کارخیر کو انجام دیتے ہوئے تاجر عبدالرحیم نے کہاکہ روزنامہ سیاست آپ تک پہنچنے کا ذریعہ بنا۔ روزنامہ سیاست کے تمام عملہ کے حق میں دعائے خیر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ زکوٰۃ کی رقم صد فیصد مستحق حضرات و خواتین تک پہنچنے پر بڑی فرحت و مسرت محسوس ہوئی اور ساتھ میں مولانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مدرسہ ہذا کی خدمات سے متاثر ہوکر تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ قارئین سیاست سے گذارش ہے کہ صاحب نصاب حضرات و خواتین بھی اس کارخیر میں حصہ لیں۔ اہل ایمان کو ایمان پر قائم رہنے کا حتی الوسع اقدام کریں۔

TOPPOPULARRECENT