Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / روزنامہ سیاست کے ضامن روزگار کورسیس

روزنامہ سیاست کے ضامن روزگار کورسیس

حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ روزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹوکیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آٹوکیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر میں دیگر پیشہ ورانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس، ٹیلی + جی ایس ٹی، ریوٹ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT