Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / روزگار اور پیداوار میں اضافہ کے لیے G-20 ممالک کو مشورہ

روزگار اور پیداوار میں اضافہ کے لیے G-20 ممالک کو مشورہ

انقرہ ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹن لیگارڈ نے آج دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں سے سے کہا کہ وہ روزگار اور پیداوار میں اضافہ کے لیے فوری حرکت میں آئیں ۔ ساری دنیا میں معاشی پیداوار میں کمی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے اور پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مہم چلائیں ۔ انہوں نے جی 20 وزرائے فینانس اور سنٹرل بینک کے گورنرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی مالیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو حرکت میں آنا ہوگا ۔ غیر یقینی کیفیت معیشت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ اس کانفرنس میں وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے مالیاتی پالیسی کو بہتر بنانے کے بشمول درپیش چیالنجس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس پالیسی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT