Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / روزگار دلانے کا جھانسہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

روزگار دلانے کا جھانسہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( سیاست نیوز) متلاشیان روزگار کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرنے والوں سے ہوشیار ہوجائیں بعض عناصر بینکوں اور کمپنیوں میں روزگار فراہم کرنے کا دھوکہ دے رہے ہیں۔ عوام کے موبائیل پر میاسیج روانہ کرتے ہوئے بینکوں اور دیگر نامور کمپنیوں میں 37500 روپئے کے پے اسکیل کی پیشکش کرتے ہوئے لالچ دیا جارہا ہے بعض نوجوان جھانسہ میں آکر میاسیج کا جواب دیتے ہیں اس جواب کے ساتھ ہی انہیں ایک اور میاسیج ملتا ہے کہ وہ بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کرادیں۔ اس کے بعد یہ رقم غائب ہوجاتی ہے اور نوجوان پریشان ہوجاتے ہیں۔

آر ٹی سی بس کی ٹکر خاتون فوت
حیدرآباد ۔ /10 اگست (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقے دلسکھ نگر میں آج آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ وینکٹ سبماں ساکن عنبر پیٹ آج صبح ملک پیٹ آر ایس برادرس کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں ضعیف خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگئی ۔ ملک پیٹ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT