Thursday , May 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / روزگار سے مایوس افراد خودکشی پر مجبور

روزگار سے مایوس افراد خودکشی پر مجبور

آرمور میں گلف متاثرین کے جلسہ سے ڈاکٹر لکشمن اور دیگر کا خطاب

آرمور 12؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور جمی ہنومان گراؤنڈ میں کے نرسمہا نائیڈو کی قیادت میں گلف پوروباٹا کے نام پر اترتلنگانہ کے 10اضلاع جس میں نظام آباد کاماریڈی ‘ میدک ‘ عادل آباد ‘ نرمل ‘ کریم نگر دیگر اضلاع کے گلف متاثرین نے شرکت کی۔ اس موقع تلنگانہ اسمبلی اپوزیشن لیڈرو صدر بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست تلنگانہ ڈاکٹر لکشمن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں صحیح طور پر روزگار نہ ملنے پر بے روزگار نوجوان کسان مانائرٹیز گلف کا رخ کر رہے ہیں ۔ گلف میں صحیح طور کام نہ ملنے اور ایجنٹوں کے دھوکے میں آکر 10 لاکھ بے روزگار افراد مقروض ہوچکے ہیں اور کئی افراد خودکشی کرچکے ہیں ۔ لکشمن سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلف متاثرین کے لئے 500 کروڑ بجٹ مختص کرتے ہوئے گلف متاثرین کی مدد کریں ‘ گلف میں مرنے والوں کے افراد خاندان کو فی کس 6 لاکھ روپئے حکومت ایکس گریشیا ادا کریں ۔ انہوں نے گلف متاثرین کے افراد خاندان سے وعدہ کیاکہ اس اسمبلی سیشن میں گلف متاثرین کے آواز اٹھائیں گے اورحکومت پر دباؤ ڈالیں اگر ضرورت پڑے تو یہ آواز دہلی تک مودی گورنمنٹ تک پہنچا کر گلف متاثرین کی مدد کریں گے ۔ اس موقع ایم ایل سی رامچندر ریڈی نے بھی مخاطب کیا اور اس مہم کے روح رواں نرسمہانائیڈو کی ستائش کی ۔ اس پروگرام میںسینکڑوں گلف متاثرین کی دی ہوئی درخواستیں حاصل کی گئی ۔ اس موقع پر بی جے پی کے قائدین سابق رکن اسمبلی ینڈلا لکشمن نارائین کے علاوہ بھوپت ریڈی ‘ ابراہیم دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT