Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / روزگار سے مربوط مرکزی حکومت کے فری کورسس میں داخلے

روزگار سے مربوط مرکزی حکومت کے فری کورسس میں داخلے

حیدرآباد ۔ /13 نومبر (پریس نوٹ) حکومت ہند کے وزارت اقلیتی امور کی اسکیم ، ’سیکھواور کماؤ‘ کی جانب سے مختلف فری کورسس جیسے لاجنٹکس ، ٹالی ، ڈی ٹی پی ، کمپیوٹر ہارڈویر اور نیٹ ورکنگ وغیرہ چلائے جارہے ہیں ۔ کورسس کی تکمیل پر حکومت کی جانب سے سند بھی دی جائے گی جو کہ تقریباً 147 ممالک میں قابل قبول ہیں ۔ دوران کورسس طلباء کو 1500 روپئے کا اسٹائی فنڈ اور کورسس کی تکمیل پر روزگار بھی فراہم کیا جائے گا ۔ روزگار سے مربوط ہونے پر مزید 1500 روپئے دیئے جائیں گے ۔ امیدوار کا اقلیتی طبقہ سے تعلق ہونا ضروری ہے ۔ حد عمر 18 تا 35 سال کے درمیان اور ایس ایس سی کامیاب ہونا لازمی ہے ۔ دوران کورس امیدواروں کو سافٹ اسکل اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کی تربیت بھی دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے ایام کار میں صبح 9.30 تا شام 7.00 بجے جی این ٹکنالوجی سید ہانی چوراہا متصل سنتوش نگر حیدرآباد سے راست یا فون نمبرات 8790606708 یا 7396506468 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT