Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزگار ضمانت فنڈ منتقلی کا ریاستی حکومت پر الزام

روزگار ضمانت فنڈ منتقلی کا ریاستی حکومت پر الزام

ماناکنڈو۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ماہ تقسیم کئے جانے والا روزگار ضمانت فنڈ جو دوسرے کاموں کی تکمیل کیلئے منتقل کئے جانے کا عظیم کارنامہ ریاستی حکومت کا ہے۔ طنز کرتے ہوئے آرے پلی موہن نے سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا۔ ملک میں آبائی مقامات چھوڑ کر روزگار کی تلاش میں دوسرے مقامات منتقل ہوئے جس کی روک تھام کیلئے یو پی اے نے روزگار ضمانت اسکیم کی شروعات کی تھی۔اس اسکیم سے کئی غریب مزدوروں کو روزگار فراہم ہورہا تھا تو ریاستی حکومت اس فنڈز کو دوسرے کاموں کی طرف منتقل کرتے ہوئے مزدوروں کو روزگار سے محروم کردیا۔غربیوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا۔ ٹی آر ایس کے اس دو سال کے دور حکومت میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ دو سال میں 90% وعدے پورے کئے گئے ہیں، ایسا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ طلباء کی فیس ری ایمبرسمنٹ کسانوں کے قرض کی معافی، پینے کے پانی کی سربراہی ، مفت سبسڈی بیجوں کی فراہمی کسی پر بھی عمل آوری نہیں ہوئی۔ اس پریس کانفرنس میں منڈل صدر وینکٹ ریڈی، پی شنکر، رام ریڈی، کے شنکر، تاج الدین وغیرہ موجود تھے۔

 

ویملواڑہ میں چیف منسٹر کا
پتلا نذرآتش
ویملواڑہ۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم تاسیس کے موقع پر ویملواڑہ میں ایک طرف عوام خوشیاں منارہے ہیں۔ کے سی آر کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کی تعریف کررہے ہیں تو دوسری طرف ان کے خلاف کانگریس کے قائدین آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے روبرو تلنگانہ تلی کے مجسمہ کے پاس کے سی آر کا پتلا نذرآتش کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈرس ایس وینکٹا سوامی، وشنو پرساد اور ایم چندرا شیکھر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر صرف ہوائی باتیں کرتے ہیں اور بھولے بھالے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ تشکیل تلنگانہ کو دو سال کا طویل عرصہ گزر چکا، ان کے وعدے پورے ادھورے ہیں۔ ایس سی طبقہ کے عوام کو تین ایکڑ اراضی، ڈبل بیڈروم، کسانوں کے قرض کی معافی گھر گھر نوکری اور فیس ری ایمبرسمنٹ کا انہوں نے وعدہ کیا تھا لیکن ان کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ پہلے وہ انتخابی منشور میں شامل وعدوں کو پورا کریں اور عوام کا دل جیت لیں ورنہ آنے والے الیکشن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT