Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / روزگار طمانیت کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

روزگار طمانیت کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں روزگار طمانت کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے اور زیادہ افراد کو کام فراہم کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو این آر جی ایس کے عہدیداران ، ایم پی پی ایز، سرپنچوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں روزگار طمانت کے کاموں میں بہت کم افراد مزدور کام کررہے ہیں اوسطاً 26 ہزار افراد مزدوروں کو ہر دن کام فراہم کیا جارہا ہے اس کو ایک لاکھ تک اضافہ کرنے ہدایت کی ۔ خاص طور پر جہاں زرعی کام نہیں ہے جہاں خشک علاقے کے منڈلوں میں ہر روز کم از کم (2000) مزدوروں کو کام فراہم کریں ، کاشت کے منڈلوں میں (1500) افراد کو مزدوری ہر دن فراہم کریں ۔ سرپنچ ، ایم پی ڈی اوز ، این آر ای جی ایس کے عملے کے تعاون سے کام کی شناخت و نشاندہی کریں ۔ موضع میں موجود تمام روزگار گروپس کو کاموں کو فراہم کریں ۔ روزگار طمانیت کے ذریعہ موضع میں اثاثہ جات کو فروغ دیں ۔ ضلع میں نامکمل (100) آنگن واڑی عمارت کے کاموں کو روزگار طمانت میں انجام دیں ۔ ہر ہفتہ جائزہ لیکر مزدوروں کو تین دن کے اندر مزدوری ادا کرنے کے اقدام کریں ۔ ایم پی ڈی اوز بینک عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں ۔ منصوبہ کے مطابق کاموں کی نشاندہی کر کے منظوری کیلئے ارساں کریں ۔ چیک ڈیمس ، قدیم کنووں میں مٹی کی نکاسی ، موضع میں لنک روڈ و دیگر کاموں کو روزگار طمانت میں انجام دینے مشورہ دیا ۔ روزگار طمانت اسکیم سے استفادہ کرنے مشورہ دیا ۔ اس پروگرام میں ڈراما پی ڈی گنیش ، پی ڈی ڈی آر ڈی اے ارونا شری و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT