Wednesday , December 19 2018

روزگار فراہمی میں ٹی آر ایس حکومت ناکام

تانڈور /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شری انجن کمار گوڑ صدر بی جے پی ضلع رنگاریڈی نے کل تانڈور کا دورہ کیا ۔ ضلع رنگاریڈی ضلع محبوب نگر ضلع حیدرآباد میں قانونی ساز کونسل MLC کے انتخابات کے سلسلہ میں گریجویٹ حلقہ میں مہم چلا رہے تھے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام لگایا کہ اپنی معیاد کے 9 ماہ کی تکمیل کے بعد بھی کسی گاؤں میں نوجوان کو رو

تانڈور /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شری انجن کمار گوڑ صدر بی جے پی ضلع رنگاریڈی نے کل تانڈور کا دورہ کیا ۔ ضلع رنگاریڈی ضلع محبوب نگر ضلع حیدرآباد میں قانونی ساز کونسل MLC کے انتخابات کے سلسلہ میں گریجویٹ حلقہ میں مہم چلا رہے تھے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام لگایا کہ اپنی معیاد کے 9 ماہ کی تکمیل کے بعد بھی کسی گاؤں میں نوجوان کو روزگار سے نہیں لگایا ۔ حالانکہ ٹی آر ایس پارٹی نے انتخابات سے قبل ہر گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا ۔ شری انجن کمار گوڑ بی جے پی لیڈر نے حلقہ گریجویٹ سے ان کے امیدوار شری رام چندر راؤ کو ووٹ دینے کی مانگ کی ۔ اس مہم کے دوران مقامی بی جے پی قائدین مسرس ناگارام نرسملو ، کوکٹ بال ریڈی ، نند کشور یادو ، پالیشور گپتا ،گاجولا شانت کمار وغیرہ شریک تھے ۔ دریں اثناء شری راما کرشنا صدر تلنگانہ پرائیویٹ لکچرر اسوسی ایشن نے بھی تانڈور کا دورہ کیا اور حلقہ اساتذہ میں گشت کرکے MLC انتخابات میں TRS کو ووٹ دینے کی مخالفت کی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کو مخالف بیروزگار جماعت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ٹی آر ایس نے تمام بے روزگاروں کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ تلنگانہ تحریک کے دوران غیر معینہ مدت کی ہڑتال اور ملین مارچ میں طلباء اساتذہ کے ساتھ بے روزگار نوجوانوں نے بھی حصہ لیا تھا ۔ جو امیدوار بے روزگار نوجوانوں کے حق کی تائید کرے گا تلنگانہ پرائیویٹ لکچررس اسوسی ایشن اس کو ووٹ دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT