Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / روزگار کی تلاش میں لوگوں کا نقل مقام :کنہیاکمار

روزگار کی تلاش میں لوگوں کا نقل مقام :کنہیاکمار

کوچی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرانہ سے ہندوؤں کے نقل مقام کے بارے میں بی جے پی کا موقف مسترد کرتے ہوئے جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار نے کہا کہ یہاں کے لوگ روزگار کی تلاش میں اپنا گاؤں چھوڑکر جارہے ہیں ۔یہ کسی ایک مخصوص طبقہ کا مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جو اطلاعات سامنے آئی ہے اس میں حقیقت بے نقاب ہوگئی ۔ یہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور روزگار کی تلاش میں گاؤں چھوڑ کر جارہے ہیں ۔ انہوں نے سنگھ پریوار پر یو پی انتخابا ت سے قبل جھوٹ کے ذریعہ عوام کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محض یو پی انتخابات کے پیش نظر دادری میں مٹن اب بیف بن چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT