Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / روزگار کے مواقع پر اتوار کو دفتر سیاست میں پروگرام

روزگار کے مواقع پر اتوار کو دفتر سیاست میں پروگرام

حیدرآباد ۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) انجینئرس اور ڈگری امیدواروں کیلئے روزگار کے مواقع اور خلیجی ممالک میں ملازمتوں پر مرزا ظہیر بیگ پروفیسر کنگ فہد یونیورسٹی کا معلوماتی لکچر ہوگا ۔ بائیو ڈاٹا کی تیاری سے انٹرویو تک کے رہنمایانہ اصول بتائے جائیں گے ۔ کسی بھی برانچ کے انجنیئرنگ گریجویٹ اور ڈگری امیدوار بھی شرکت کریں اور گروپ II امتحان کا بھی لکچر ہوگا ۔ احمد بشیر الدین فاروقی ، خواجہ علی شعیب اور منظور احمد گائیڈنس دیں گے ۔ ایم اے حمید نے طلبہ اور نوجوانوں سے کل اتوار /17 جولائی صبح 11 بجے تا ایک بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس میں شرکت کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT