Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / روزگار کے مواقع ۔دفتر سیاست میں اتوار کو پروگرام

روزگار کے مواقع ۔دفتر سیاست میں اتوار کو پروگرام

حیدرآباد ۔9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام نوجوان لڑکے / لڑکیوں کو روزگار کے مواقع پر ایک معلوماتی سمینار کل اتوار 11 مئی 3 تا 5 بجے دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر مقرر ہے ۔ جس میں مسٹر اے حمید جاب ڈیولپمنٹ مینجر رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کا لکچر ہوگا ۔ اور سرکاری ملازمت ، پبلک سکٹر ، پرائیوٹ اور ایم این سی میں روزگار پرمعلومات فراہم کریں گے ۔ محمد محبوب حسین آزاد بائیو ڈاٹا ، سی وی کی تیاری ، انٹرویو ، سافٹ اسکل پر نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے ۔ ایم اے حمید کنوینر نے متلاشیان روزگار نوجوان لڑکے / لڑکیوں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔ انٹر ، ڈگری ، پروفیشنل امیدوار معہ بائیو ڈاٹا وقت کی پابندی کے ساتھ شریک رہیں ، محدود نشستیں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT