Wednesday , November 22 2017
Home / خواتین کا صفحہ / روزہ ، روح کی پاکیزگی کے ساتھ صحت کے فائدے بھی بے شمار

روزہ ، روح کی پاکیزگی کے ساتھ صحت کے فائدے بھی بے شمار

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس سے ثواب کے ساتھ بے شمار جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ روزہ روح کی پاکیزگی کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کیلئے بھی بہترین پرہیز ہے۔

باقاعدگی سے روزہ رکھنے سے انسانی جسم کی اندرونی صفائی ہوتی ہے۔ اگرچہ پندرہ سولہ گھنٹے روزہ رکھنے سے جسم میں نقاہت پیدا ہوتی ہے تاہم یہی نقاہت اچھی صحت کی نوید ہے۔ رمضان المبارک میں انسان مقررہ وقت پر کھانے پینے کا عادی ہوتا ہے۔ کم کھانے اور بھوک برداشت کرنے سے نہ صرف انسان ہلکا پھلکا اور ہشاش بشاش رہتا ہے۔ بلکہ اسے بھوکے انسانوں کی مشکلات کا احساس بھی ہوتا ہے اور ان کیلئے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ رمضان میں افطار اور سحری کے اوقات میں مرغن اور چٹ پٹی غذاؤں کا استعمال عام ہے جس سے مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین اور علماء افطار و سحر میں سادہ خوراک کے استعمال کی تلقین کرتے ہیں۔ انسان کو لاحق بیشتر امراض کا سبب بے وقت اور زیادہ خوراک کا استعمال ہے۔ روزہ کی بدولت بسیار خوری سے پیدا ہونے والے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT