Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / روزہ داروں کوامسال موسمبی کا شربت آسانی سے دستیاب ہوگا!

روزہ داروں کوامسال موسمبی کا شربت آسانی سے دستیاب ہوگا!

تلنگانہ میں موسمبی کی فصل کے حوصلہ افزاء نتائج
حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) اس سال ماہ رمضان شدید گرمی میں آرہا ہے اور عوام کے علاوہ حیدرآبادی شہریوں کی زبان پر یہ جملہ آسانی سے سنائی دے رہا ہے کہ شدید گرمیوں میں ماہ رمضان المبارک کے روزے کس طرح رکھے جائیں گے اور گرمی سے روزہ داروں کا کیا حال ہوتا ہوگا؟لیکن ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی روزے داروں کے لئے ایک راحت کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ موسمبی کا شربت آسانی سے دستیاب ہو نے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ریاست تلنگانہ میں اس مرتبہ موسبمی کی کاشت بہتر ہوئی ہے جس سے اس صحت بخش میوہ کی کم قیمت میں دستیابی ممکن ہوسکی گی ۔ تفصیلات کے مطابق موسمبی کی فصل اس سال بہتر ہوئی ہے اور ریاست تلنگانہ میں ضلع نلگنڈہ موسمبی کی کاشت کے لیے سرفہرست ہے ۔نلگنڈہ شمالی ہندوستان کو موسمبی فراہم کرنے میں بھی سرفہرست ہے ۔اس مرتبہ ضلع میں 63 ہزار ایکڑ اراضی پر موسمبی کی بہتر فصل کے علاوہ کسانوں کو بھی اس سال حوصلہ افزاء نتائج ملے ہیں۔کسانوں نے گزشتہ موسم گرما میں 20 ہزار روپئے فی ٹن موسمبی فروخت کی تھی لیکن اس مرتبہ چالیس ہزار روپے فی ٹن میں فروخت ہوئی ہے۔ موسم گرما میں عام طور پر مہاراشٹر سے سنترے کی آمد بھی ہے تلنگانہ میں موسمبی کی فصل کے بعد اسی کی قیمت میں کمی کا ذریعہ بنتا ہے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کستوری ارونا نے کہا ہے کہ ابتدا میں موسمبی کی کاشت کو اصلاح افزاء نتائج حاصل نہیں ہوئے جس کی اہم وجہ سرد ہوائیں تھیں لیکن موسم کے بہتر ہونے کے علاوہ 24 گھنٹے کی برقی سربراہی کے بعد کسان اپنی فصل کو بہتر آبی سربراہی کر پائے ہیں جس نے موسمبی کی بہتر کاشت کی ہے۔ اس مرتبہ صرف ضلع نلگنڈہ میں 1.63 لاکھ ٹن فصل درج کی جارہی ہے اور یہ اعداد شمار موسمبی کی کاشت کے لیے ایک بہتر نتیجہ ہے ۔ان تمام حالات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جارہا ہے کہ موسم گرما جیسے جسے اپنی شدت میں اضافہ اختیار کرے گا عوام کو صحت بخش پھل موسمبی اور اس کا شربت آسانی سے دستیاب بھی ہو سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT