Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / روزہ کشائی کے دوران دوسہ، وڈا اور میسور بھیجی کے استعمال سے قبض

روزہ کشائی کے دوران دوسہ، وڈا اور میسور بھیجی کے استعمال سے قبض

حالت روزہ میں جسمانی قوت کی کمزوری، روزہ داروں کو احتیاط برتنے کا مشورہ
حیدرآباد۔21مئی (سیاست نیوز) رمضان کے دوران افطار میں دوسہ اور دیگر اشیاء جیسے وڑا‘ میسور بھجی وغیرہ قبض کا شکار بنا سکتی ہے اسی لئے ان اشیاء سے رمضان المبارک کے دوران پرہیز کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حالیہ برسوں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مقوی غذاؤوں سے زیادہ دوسہ وغیرہ پر انحصار کیا جانے لگا ہے جوکہ صحت کے لئے درست نہیں ہے۔ ماہرین امراض شکم کا کہنا ہے کہ دوسہ ‘ اڈلی‘ میسور بھجی‘ وڑا جیسی اشیاء عام طور پر زود ہضم ہوتی ہیں لیکن ماہ رمضان المبار ک کے دوران ان اشیاء کا استعمال جسمانی قوت کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے اور کافی وقت تک بھوکے رہنے کے بعد ان اشیاء کے استعمال سے قبض اور دیگر امراض کے لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گذشتہ چند برسوں سے رمضان ہی نہیں بلکہ سال بھر دوسہ اور اڈلی کے علاوہ دیگر اشیاء کی فروخت اور استعمال کے رجحان میں ہوئے اضافہ کے ساتھ ساتھ رمضان المبار ک کے دوران امراض شکم بالخصوص قبض اور ہاضمہ کی شکایات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور ان مریضوں میں عام بات جو دیکھی جا رہی ہے وہ سڑک کے کنارے دستیاب ہونے والی اشیائے خورد و نوش کا کثرت سے استعمال کرنے لگے ہیں اور بھوک مٹانے کیلئے بہ آسانی دستیاب دوسہ وغیر ہ استعمال کرلیتے ہیں لیکن اس کے انسانی صحت پر جو اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس کے اثرات کافی طویل مدت تک برقرار رہنے لگے ہیں جوکہ تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کے مطابق اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی نے بھی متعدد مرتبہ انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام سڑک کے کنارے دستیاب اشیائے خورد و نوش کا استعما ل نہ کریں لیکن اس کے باوجود ان اشیائے خورد و نوش کے استعما ل کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے لیکن آئندہ رمضان المبارک کے دوران جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہوٹلوں کے ساتھ ان ٹھیلہ بنڈیوں اور رمضان کی خصوصی اسٹالس پر بھی فروخت کئے جانے والے اشیاء کی جانچ کی جائے گی تاکہ حفظان صحت عامہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ غیر معیاری دوسہ‘ وڑا اور میسور بھجی کے استعمال سے قبض کی شکایات ہوں گی اور ان شکایات سے بچنے کیلئے مقوی غذاؤں کے علاوہ سیدھے سادھے گھریلو کھانوں کے استعمال کو ترجیح دی جائے اور افطار کے فوری بعد میوہ جات اور گھریلو اشیائے خورد و نوش کے استعمال سے ہی امراض شکم سے بچا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT