Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / روز انہ 35کسان خود کشی کر رہے ہیں : کانگریس

روز انہ 35کسان خود کشی کر رہے ہیں : کانگریس

نئی دہلی20مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ ملک میں روزانہ تقریبا 35 کسان خود کشی کر رہے ہیں اور مودی حکومت تین سال سے کسانوں کی کوئی خبر نہیں لے رہی ہے۔ پارٹی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف ’’بھاشن‘‘دے رہے ہیں اور کسان اور کھیتوں میں کام کرنے والے مزدروں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ ’’ اعدادو شمار کے مطابق روزانہ چالیس کسان خود کشی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم جی! غریب دم توڑ رہے ہیں، آپ کو کوئی بھاشن تو نہیں دینا ہے ‘‘۔ ٹوئٹر پیج پر یہاں جنتر منتر پر دھرنا دینے والے ٹاملناڈو کے چالیس کسانوں کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 2014ء میں بارہ ہزار تین سو ساٹھ اور 2015ء میں بارہ ہزار چھ سو دو کسانوں نے خود کشی کی۔ دھرنے پر بیٹھے کسان خودکشی کرچکے اپنے ساتھی کسانوں کی کھوپڑیوں کی مالا پہنے ہیں۔ پریشان حال کسانوں کو چوہے کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT