Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / روز ویلی چٹ فنڈ گھٹالہ کی ازسرنو تحقیقات

روز ویلی چٹ فنڈ گھٹالہ کی ازسرنو تحقیقات

کلکتہ2فروری(سیاست ڈاٹ کام)روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں مالی بدعنوانی کی جانچ کررہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک افسر اور روزویلی گروپ کے چیرمین گوتم کنڈو کی اہلیہ کے ساتھ جنسی تعلقات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ای ڈی کے نئے تین افسران جوائنٹ ڈائریکٹرکی قیادت میں از سر نو جانچ شروع کردی ہے ۔ای ڈی کے افسران کل رات نئی دہلی سے کلکتہ پہنچ گئے تھے ۔یہ افسران سالٹ لیک میں واقع ای ڈی کے دفترجاکر چارج سنبھال لیا ہے ۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق اس جانچ میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دو ان کے نیچے کے افسران ہیں ۔یہ افسران سات دن میں رپورٹ پیش کریں گے کہ جانچ کہاں تک پہنچاہے اور جنسی تعلقات کے معاملے کی حقیقت کیا ہے ۔کلکتہ پولس کی ایس آئی ٹی کی ٹیم ڈی سی کی قیادت سورو کندو کے گھر جاکر پوچھ تاچھ کی ہے وہ نئی دہلی میں ای ڈی کے افسر سے ہوٹل میں کیوں ملاقات کی اور 15کروڑ روپے کے خرچ کا کیا معاملہ ہے ۔خیال رہے کہ ایک فائل برآمد کی گئی ہے جس میں ”میڈم کندو روزویلی” کا لکھا ہے اور اس میں 15کروڑ روپے کا بھی ذکر ہے ۔اس درمیان ای ڈی کے افسر منوج کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اور سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے ۔گزشتہ سال دسمبر میں منگولین میں واقع ای ڈی کے دفتر سے چھاپہ کے دوران کلکتہ پولس نے منوج کمار کے ساتھ سورو کندو کے ساتھ تصویر اور فوٹیج کو برآمد کے تھا۔پولس وہاں جاکر تحقیق کی اور اس کے بعد ہی یہ پورا معاملہ سامنے آیا ہے ۔خیال رہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کے بعد روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ کا معاملہ بھی بڑا ہوتا جارہا ہے اور اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے دو ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے اور تاپس پال جیل میں بند ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT