Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / روسی ایتھلیٹس ہر حال میں اولمپک میں شرکت کے خواہاں

روسی ایتھلیٹس ہر حال میں اولمپک میں شرکت کے خواہاں

 

ماسکو ۔12 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام) روس کی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ متعدد روسی ایتھلیٹس آئندہ برس ہونیوالے سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کے خواہاں ہیں،اگرچہ انہیں آزاد ایتھلیٹس کے طور پر ہی مقابلہ کرنا پڑا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گزشتہ ہفتے روس پر سرمائی اولمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔ روس پر پابندی ڈوپنگ کی سرکاری سطح پر سرپرستی کے الزامات اور مبینہ طور پر منظم سازش کے ثبوت ملنے کے بعد عائد کی گئی ہے۔روسی حکام ان الزامات سے انکار کرتے ہیں تاہم انٹرنیشنل اولمپکس کونسل نے یہ رعایت دی ہے کہ ایتھلیٹس جو یہ ثابت کردیں کہ وہ ڈوپنگ عمل کا حصہ نہیں ہیں وہ انفرادی حیثیت میں کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT