Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / روسی ایتھلیٹ یولیاافموا پرتاحیات پابندی

روسی ایتھلیٹ یولیاافموا پرتاحیات پابندی

کولکتہ ۔19مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) روس کی خاتون ایتھلیٹ یولیا افمواپر ڈرگ ٹسٹ مثبت آنے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ چارمرتبہ کی ورلڈ چیمپئن اور لندن اولمپک میں برانز میڈل حاصل کرنے والی 23سالہ پیراک پر دو مرتبہ ڈوپنگ ٹسٹ مثبت آنے پر پابندی عائد کی گئی۔ اس سے قبل ان پر 16ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ واضح رہے حال ہی ٹینس کی گرانڈ سلام چمپیئن ماریا شاراپوا کو میلیڈونیم کے استعمال پر عارضی معطل کردیا گیا ہے جبکہ روس کی ایک اور خاتون ایتھلیٹ نادیزہدا سرجیوا کا ڈرگ ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ میلیڈونیم کو عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پابندی کی فہرست میں یکم جنوری 2016میں شامل کیا ہے جس کے بعد اب تک مختلف کھیلوں کے 100 سے زائد کھلاڑی اس کی زد میں آچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT