Thursday , December 13 2018

روسی ایمبیسی کو دھوکہ دینے والا جعلساز گرفتار

الیکٹرانک اشیاء سربراہ کرنے کے نام دھوکہ دہی، راچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) روسی ایمبیسی کو دھوکہ دینے والے ایک جعلساز دھوکہ باز شخص کو راچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی میں واقع روسی سفارت خانہ کو درکار راڈار الکٹرانک اشیاء کے لئے ایمبیسی نے ٹنڈر جاری کیا تھا اور اس ٹنڈر کو حاصل کرنے والے شخص نے دھوکہ دہی کی۔ پولیس کمشنر راچہ کنڈہ مسٹرمہیش مرلیدھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 54 سالہ رنگا بالا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے روسی سفارت خانہ کو دھوکہ دیتے ہوئے سفارت خانہ کی 42,500 امریکی ڈالر کی رقم کو ہڑپ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹنڈر حاصل کرنے کے بعد رنگا بابو نے کسی قسم کی کوئی خدمات انجام نہیں دی بلکہ آلات و اشیاء فراہم کرنے کے نام پر رقم کو ٹرانسفر کروالیا اور ٹال مٹول کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 16مئی 2016 میں یہ ٹنڈر حاصل کیا تھا جس کے بعد رنگا بابو نے سفارت خانہ کو پریشان کردیا تھا۔ایک لمبے وقت تک انتظار کرنے کے بعد سفارت خانہ نے دھوکہ دہی کا معاملہ محسوس کرتے ہوئے راچہ کنڈہ پولیس سرور نگر میں شکایت کردی۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کمشنر نے خصوصی دلچسپی کے ساتھ فوری اس معاملہ کی یکسوئی کی۔ رنگا بابو کا تعلق مارکا پورم ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے اقدام پر سفارت خانہ نے تلنگانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خدمات کی زبردست ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT