Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / روسی جیٹ طیاروں کی شام کے مختلف شہروں پر بمباری

روسی جیٹ طیاروں کی شام کے مختلف شہروں پر بمباری

اسرائیل کے ساتھ ہاٹ لائین کا قیام ، سرکاری فوج کا ہومس پر حملہ
بیروت ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شام میں فضائی حملے کئے اور بشارالاسد کی فوج کو زمینی کارروائی کرنے میں کافی مدد ملی ۔ جبکہ صدر ولادیمیر پوٹین نے امریکہ پر اس لڑائی میں تعاون نہ کرنے پر نکتہ چینی کی ۔ شام کے مسئلہ پر محاذ آرائی سے گریز کیلئے ماسکو اور واشنگٹن معاہدہ کے قریب پہونچ چکے ہیں اور روس نے آج اسرائیل کے ساتھ ہاٹ لائین قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین کسی طرح کی جھڑپ نہ ہو ۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ روس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کے نشانوں پر 32 حملے کئے جبکہ ایک دن قبل 86 حملے کئے گئے تھے ۔ ان حملوں میں دمشق ، ادلب ، ہما ، دیرالزور اور حلب کو نشانہ بنایا گیا ۔ روس اور اسرائیل نے امکانی جھڑپ سے گریز کیلئے ہاٹ لائین اور معلومات کے تبادلے کا میکانزم قائم کیا ہے ۔ اس دوران شام میں سرکاری فوج نے ہومس کے باغیوں کے زیراثر ٹاؤنس پر حملہ کردیا ہے۔ یہاں بشارالاسد کی مخالفت کررہے باغیوں کا کنٹرول ہے ۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ہومس میں فوج نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT