Saturday , December 15 2018

روسی حامی اسلحہ اور عمارات کا قبضہ چھوڑ دیں : اوباما

واشنگٹن ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن پر زور دیا ہے کہ روس کے حامی گروپ یوکرین میں اسلحہ چھوڑ دیں تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی ہو سکے۔ اوباما نے یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں اور اسلحہ برداروں کیلئے روسی حمایت پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا جو اِن دنوں یوکرینی حکومت کیلئے عدم اس

واشنگٹن ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن پر زور دیا ہے کہ روس کے حامی گروپ یوکرین میں اسلحہ چھوڑ دیں تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی ہو سکے۔ اوباما نے یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں اور اسلحہ برداروں کیلئے روسی حمایت پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا جو اِن دنوں یوکرینی حکومت کیلئے عدم استحکام کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے ان خیالات کا اظہار ٹیلی فون کال پر کیا ہے۔ اس موقع پر صدر اوباما نے زور دیا کہ تمام بے قاعدہ افواج اور لشکروں کو اسلحہ رکھ دینا چاہئے۔ اس حوالے سے روسی صدر پر انھوں نے زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور روس کے حامی مسلح گروپوں سے سرکاری عمارات کا قبضہ چھڑوانے میں اپنا رول ادا کریں کیونکہ اُن کی وجہ سے قانون کی حکمرانی کو خطرہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یوکرین میں ان کارروائیوں اور کریمیا کے روس سے الحاق کے باعث روس سیاسی اور اقتصادی حوالے سے اِن دنوں تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔ صدر اوباما کی اس فون کال سے پہلے بھی دونوں سربراہان کے درمیان فون پر یوکرین کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔ اوباما نے یوکرینی سرحد سے روسی فوج کے ہٹائے جانے کے مطالبے کا اعادہ کیا تاکہ کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو جائے۔ انھوں نے اس موقع پر یوکرین کی طرف سے تحمل اور بردباری دکھانے کی تعریف کی۔ اس سے پہلے صدر پیوتن نے کہا، ’’یوکرین میں روسی مداخلت کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے اور یہ الزامات بے بنیاد ہیں‘‘۔ دوسری جانب امریکہ اور مغربی ممالک یوکرین میں روسی مداخلت کی وجہ سے اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دے چکے ہیں۔ یوکرین سے پیر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق روس کے حامی علیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارات خالی کرنے کیلئے دیا گیا الٹی میٹم نظر انداز کر دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT